پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیس میں 20فیصد کمی کے احکامات جاری

گجرات (نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کرونا وبا کے دوران ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیس میں 20فیصد کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پرائیوئٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن آرڈینینس 2020 کے سیکشن 12ڈی اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاری احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں