گجرات:گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 20 کے خلاف مقدمات درج

گجرات(صابر علی صابر) اسسٹنٹ کمشنر گجرات سلمان ظفر اور سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی قیادت میں پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر قصابوں سمیت 20 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر اے سی گجرات سلمان ظفر اور انکی ٹیم نے 135 مارکیٹوں اور دکانوں میں انسپکشن کی اس دوران قصابوں سمیت 28 دکاندار گرانفروشی کرتے پائے گئے 15 ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے جبکہ 13 گرانفروشوں پر 33500 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر احسن ممتاز کی قیادت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے درجنوں مقامات پر پرائس چیکنگ کی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنیوالے 5 قصابوں کیخلاف مقدمات درج کروا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں