سعودی عرب:گاڑی کو حادثہ‘دو بھائیوں سمیت6پاکستانی جاں بحق

ریاض(جے ایم ڈی)سعودی عرب میں خوفناک حادثہ‘ 2بھائیوں سمیت 6پاکستانی مزدور جاں بحق‘ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں الجبیل رائل کمیشن کے قریب گاڑی پل سے نیچے گرنے سے 2بھائیوں سمیت 6پاکستانی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ‘ وہاڑی اور پشاور سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں