کورونا مزید 71 افراد چل بسے

اسلام آباد(جے ایم ڈی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 55 ہزار 027 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 71 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح4.68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4964 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں