پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 2 ہزار 955 ہوگئی

اسلام آباد:(جے ایم ڈی)پاکستان میں کورونا کے مزید 4072 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 2 ہزار 955 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 25013 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 39 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 83 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 4 ہزار 188 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں