کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےایک روز میں 2 میڈل

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک ہی روز میں دو میڈل جیت لئے۔
ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے نوح بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ شاہ حسين نے پاکستان کيلئے جوڈو میں برانز میڈل جیتا۔
ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں نوح بٹ نے 109 کلوکیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔
شاہ حسین شاہ نے دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتا ہے، شاہ حسین 2014 کے مقابلوں میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔
کوچ شاہ حسین فیصل بٹ کا کہنا ہے کہ شاہ حسین نےبے پناہ محنت کی ہے پاکستان کو پہلا میڈل دلوایا ہے۔
دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی، آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 44 رنز سے ہرادیا۔
ویٹ لفٹنگ میں ہنزلہ دستگیربٹ میڈل نہ جیت سکے جبکہ بیڈمنٹن میں غزالہ اورماہور شہزاد کی جوڑی کو ویمنز ڈبلز میں شکست ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں