گجرات میں مزید 142افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گجرات (عارف علی عارف)گجرات میں بے احتیاطی اور غیر سنجیدگی میں کمی نہ آ سکی،کورونا کے وار تیز، 48گھنٹوں میں 142نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 859ہو گئی۔ گجرات میں اب تک کورونا کے 7600سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 6300کی رپورٹس نیگیٹو، 859کی پازیٹو اور 344صحت یاب ہو چکے اور 18افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 470سے رپورٹس کا آنا ابھی باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں