دنیا بھر میں کورونا سے 5 لاکھ سے زائد اموات

نیویارک(جے ایم ڈی)دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ43 ہزار859 جبکہ 5 لاکھ4 ہزار410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔دنیا بھر میں کورونا کے 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج اور آئسولیشن میں ہیں جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.امریکا تاحال کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد ہلاک جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77 ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں