کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

ٹورنٹو(جے ایم ڈی)کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹورنٹو میں رہائش پذیر اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا اور ادویات نہ لینے پر اہل خانہ نے پولیس کی مدد طلب کی تھی۔ پولیس اہلکار اعجاز احمد چوہدری کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اس کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دیکھ کر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کارروائی پر پاکستانی کمیونٹی ے شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش شروع کر آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں