اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

گجرات (نیوز ڈیسک)ضلع بھر کے سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بائیو میٹرک سسٹم کی نگرانی کیلئے چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر کے دفتر میں مرکزی کنٹرول روم قائم رواں ماہ کے آخر تک نصب کر دیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی ڈیوٹی پر بروقت حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کیلئے فوری انتظامات مکمل کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں