کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ 6 اگست سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 12 محرم الحرام تک برقرار رہے گی، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 6 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سے خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں