عزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ پر طالبعلم سے بدفعلی کی

لاہور(جے ایم ڈی) بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کا چالان سامنے آ گیا.

پولیس چالان میں عزیزالرحمان سمیت تین بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ بدفعلی مقدمے کے ٹرائل میں نو افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے جس کے مطابق ملزم عزیزالرحمان تین سال تک ہر ہفتے بدفعلی کرتا رہا ۔

ملزم عزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ کی بنا پرمتاثرہ طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا ۔ اس نے کئی بار متاثرہ طالبعلم سے بدفعلی کی ۔ متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی ویڈیوز اور کئی آڈیوز بھی ریکارڈ کر لیں ۔ ملزم کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں ۔

آڈیو اور ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم کو جامعہ منظور اسلامیہ سے فارغ کر دیا گیا ۔ ۔ ملزم عزیز الرحمان کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم عزیزالرحمان نے مدعی کے ساتھ بدفعلی کی اور جرم کا ارتکاب کیا ۔ مقدمے کے دیگر ملزمان مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی حد تک قصوروار پائے گئے ۔ پولیس نے چالان میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں