آسٹریلین نیشنلٹی ہولڈر بہو سسر کے ہاتھوں قتل

سرگودھا (جے ایم ڈی)سرگودھا میں سسر نے بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا، آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والی مقتولہ بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانےکی خواہشمند تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا،خاتون کا شوہر روزی گار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم ہے۔مقتولہ کے پاس آسٹریلیا کی شہریت بھی تھی،جس پر خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانا چاہتی تھی جب کہ سسر، بہو بچوں کے جانے پر راضی نہیں تھے۔اسی رنجش پرملزم نے بہو کو قتل کرکے گرفتاری پیش کردی، پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں