پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ( Bajwa ) برطانیہ ( Britain ) پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ذرائع ابلاغ ( آئی ایس پی آر) ( ISPR ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف برطانیہ آمد پر رائل ملٹری اکیڈمی، سینڈہرسٹ ( Sandhurst) میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے
