گجرات:60مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گجرات (عارف علی عارف) گجرات میں چوبیس گھنٹے میں 60مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،8صحت یاب،1176مجموعی مریض زیر علاج تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح گجرات میں بھی کورونا کے وار نہ رک سکے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے گجرات میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 60مزید افراد کورونا وائرس کا شکار جبکہ 8صحت یاب ہوئے ہیں۔گجرات میں اب تک 11607افراد کے کورونا ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونہ جات حاصل کئے گئے ہیں جن میں سے 9110کی رپورٹس نیگیٹو، 1779پازیٹو،562صحت یاب،1176آئسولیشن وارڈز یا ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 41افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور 500سے زائد کی رپورٹس کا آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں