گجرات :کورونا سے متاثرہ 2071 میں سے 1673 افراد صحتیاب

گجرات (عارف علی عارف)گجرات میں کورونا سے متاثرہ 2071 میں سے 1673 افراد صحت یاب,گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 9 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 39 مریض صحت یاب ہوگئے.محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اب تک مجموعی طور پر13031 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 10559کی رپورٹس نیگیٹو،2071کی پازیٹو جبکہ 47 کنفرم افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔گجرات میں اب تک 1673مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ 100سے زائد رپورٹس کا انتظار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں