گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2062ہو گئی

گجرات (عارف علی عارف)گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2062ہو گئی‘ چوبیس گھنٹے میں 49 مریض صحت یاب۔20 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گجرات میں اب تک 13038کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 10559کی رپورٹس نیگیٹو‘ 2062کی پازیٹو،1634صحت یاب اور381 مریض آئسولیشن وارڈز یا پھر ہوم آئسولیشن میں ہیں اور 47 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 150 افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں