عمرہ زائرین پر عائد ایک اور پابندی ہٹادی گئی

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنیوالے زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ضروری نہیں رہا البتہ کووڈ 19 میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کرونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں، انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی۔
حکام کے مطابق بیرون ممالک سے آنیوالے عمرہ زائرین کو کرونا میڈیکل انشورنس کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی حکومت نے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں بھی ہٹا دی ہیں اب تمام عمرہ زائرین بیت اللہ اور حجر اسود کو بوسہ دے سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں