گجرات :عید کے موقع پرحادثات،400 افراد متاثر

گجرات (رپورٹ:سید عابد شاہ) عید کے تین دنوں میں حادثات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو آیا۔ گجرات کے عزیز بھٹی ہسپتال میں صرف چار سو کے قریب حادثات کے شکار مریضوں کو علاج کے لئے لایا گیا۔ جن میں زیادہ تعداد موٹر سائکل سوار نوجوانوں کی ہے۔ ڈی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ڈاکٹرمحمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پابندی کے باوجود ہماری عوام ایس او پی پر ٹھیک طرح عمل نہیں کر رہی۔ عید کے پہلے دن 150 حادثات کے مریض لائے گے۔ عید کے دوسرے دن 180 اور عید کہ تیسرے روز بھی 50 مریضوں کو حادثات کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو بروقت طبیعی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اور درجنوں افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دی۔ عید کے موقع پر ایک نوجوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا۔ جس کی تلاش مسلسل دو دن سے جاری ہے۔ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں زیادہ تر ایسے نوجوان ڈرائیور کرتے ہوئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں جو کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں موٹر سائیکلوں کے لائسنس ہولڈر بھی نہیں ہوتے ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کم عمر رکشہ ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جو حادثات کا باعث بن رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں