کوٹلہ:چاقو حملہ میں زخمی بچوں کی طبیعت سنبھلنے لگی

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چھریوں کے وار سے زخمی ہونیوالے چار بچوں میں سے تین کے آپریشن ہو گئے اور ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے‘ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بھی بچوں کی عیادت کی اور دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ککرالی کے نواحی گاؤں سلہ کے علاقے نجی سکول کے بچے چھٹی کے بعد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ موضع ملکی کے ایک 22 سالہ شخص ابوبکر نے ان پر چھریوں سے حملہ کر دیا تھا.جہاں سے زخمی بچوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا.جہاں چار زخمی بچوں میں سے تین کے ضرورت کے مطابق آپریشن کر دئیے گئے اور ان کی صحت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معصوم بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری نے سینئر ڈاکٹر کی ٹیم تشکیل دی ہے اور اس ساری صورتحال میں بچوں کی دیکھ بھال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔زخمی احمد‘ عبداللہ‘ بلاول اور محمد عثمان نیورو سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بھی بچوں کی عیادت کی اور بچوں کے لواحقین سے ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سہولیات دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں