پشاور میں فائرنگ سے نامور عالم دین شیخ عبدالحمید جاں بحق، بھائی زخمی

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین شیخ عبدالحمید شہید اور ان کے بھائی زخمی ہو گئے۔پشاور پولیس کے مطابق فقیرآباد میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی شیخ عبدالحمید اور ان کے بھائی شیخ محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شیخ عبدالحمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں