گارڈن پولیس ہیڈ کواٹرزمیں دستی بم پھٹنے کی رپورٹ تیار

بی ڈی ایس نے گارڈن پولیس ہیڈ کواٹرز میں دستی بم پھٹنے کی رپورٹ تیارکرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پھٹنے والا دستی بم روسی ساختہ آرجی ڈی ون تھا۔ ناتجربہ کار اہلکاروں نے بم کو چھوا تو پھٹ گیا۔ بم پھٹنے میں اہلکاروں کی غفلت معلوم ہوتی ہے۔
بی ڈی ایس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا دوسرا بم بھی پھٹ سکتا تھا، دستی بم کوت کے اندر پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔
واضح رہے کہ آج پولیس ہیڈکوارٹرز کے اسلحہ خانے میں صفائی کے دوران دستی بم پھٹنے سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ اسلحہ خانہ کے انچارچ سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کے اہلکار شہزاد اور صابر افسران کی ہدایت پر اسلحہ خانے کی صفائی کرنے گئے تھے۔ اہلکا بارش کے پانی سے متاثرہ اسلحہ خانے میں موجود دو روسی ساختہ دستی بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے باہر منتقل کر رہے تھے کہ ایک دستی کانسٹیبل شہزاد کے ہاتھ میں پھٹ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں