پنجاب میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جے ایم ڈی) پنجاب بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شاپنگ مالز، دکانیں، گودام، بیکریاں اور دفاتر کو 9 بجے بند کر دیا جائے گا۔بجلی کی بچت کے لیے پنجاب میں بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بازار اور مارکیٹیں رات نو بجے بند کرنے کی منظوری دے دی، تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق 20 جون سے ہو گا۔وفاقی حکومت کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز رات 9 بجے کے بعد بند کر دیئے جائیں گے۔ ہفتے کے روزتاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری کی مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، بیکریز اور پٹرول پمپس کو استثنا حاصل ہو گا، ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے۔ شادی ہال رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لئے ہو گی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں