گجرات :ایک دن میں 104 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر میں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ سامنے آ رہا ہے وہیں آج گجرات میں بھی 104کیسز سامنے آ گئے ہیں جو کسی بڑی پریشانی سے کم نہیں اور گجرات کے باسیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ عوام کے معاشی مسائل اپنی جگہ لیکن اپنوں کو اس عالمی وباء میں مبتلا دیکھنا کوئی بھی نہیں چاہتا ہمیں اس ظالم وائرس کو اس نگاہ سے دیکھنا ہے کہ ہم تو شائد خود صحت مند ہوں لیکن ہمارے بزرگ اور بچوں کو یہ (خدانخواستہ)نقصان نہ پہنچا دیں۔ ذرائع کے مطابق آج 500سے زائد رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں سے 104کے قریب افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے یہ ٹیسٹ رپورٹس سمارٹ سیمپلنگ کے تحت لئے گئے سیمپلز کی بتائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے 550سے زائد افراد کے سمارٹ سیمپلنگ کے تحت خون کے نمونہ جات لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں