امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست کینٹیکی میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث ختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کینٹیکی میں مسلسل بارش کے بعد سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہونے کے باعث تباہی کا سبب بن گیا۔
اس دوران مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے اور عارضی ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
کینٹیکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع اور عام طور سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں