کورونا وائرس نے 6ماہ کی ننھی پری کو بھی گھیر لیا

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات میں کورونا وائرس نے 6ماہ کی ننھی جان کو بھی متاثر کر دیا ہے۔ معصوم بچی کا والد سپین سے پاکستان آیا ہے اور ٹیسٹ کروانے پر اس کی رپورٹ پازیٹو آ گئی تھی اب یہ افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ اس کی ننھی پری کو ظالم کورونا نے متاثر کیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آ گئی ہے۔ 40سالہ محمد شعیب دو ہفتے قبل سپین سے وطن واپس آیا تھا اور کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔ گزشتہ روز محمد شعیب نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کے لیے ناکافی انتظامات کا شکوہ کیا تھا اوراس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے نوٹس لیا اور ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری نے فوری اقدامات کروائے جس کے بعد محمد شعیب نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں فوری اقدامات اور دی جانے والی سہولیات پر اظہارِ اطمینان اور ڈپٹی کمشنر اور ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال کیلئے شکریہ کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں