گجرات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات میں کورونا وائرس کے 30نئے کیسز سامنے آ گئے‘ تعداد 51ہو گئی۔ عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں کورونا وائرس کے 30نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 48ہو گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے ایک دفعہ پھر اپیل کی گئی ہے کہ خدارا گھر میں قیام کریں اور خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں۔ گزشتہ روز 27مارچ کو گجرات ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں سیکرٹری ٹرشری ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان‘ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان‘ کمشنر راولپنڈی محمد محمود‘ کمشنر گوجرانوالہ سیّد گلزار حسین‘ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد‘ ڈپٹی کمشنر جہلم سیف اللہ جپہ سمیت افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ضلع گجرات کے 21مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔لیکن آج مورخہ 28مارچ اب افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 51ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے بھی گجرات میں 51 کیسزکی تصدیق کر دی ہے۔بیرون ممالک میں گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں سے بڑی تعداد میں ان دنوں وطن واپس آئے ہوئے ہیں اس لحاظ سے اس اہم ضلع پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ادھر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے بار بار گھر میں زیادہ سے زیادہ قیام کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں