چودھری پرویزالٰہی اورشاہ محمود کا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے رابطہ

لاہور(نیوز ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے کیونکہ قیدیوں کا اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ وہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کریں۔ شاہ محمود قریشی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وزارتِ خارجہ اور امریکی حکام سے اس سلسلے میں بات کریں گے۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں