اوسلو سے قومی ایئر لائن کی آئی پرواز کی فضائی میزبان میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد (جے ایم ڈی)پی آئی اے کی 22سالہ فضائی میزبان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے‘ کپتان اور فرسٹ آفیسر سمیت 22ساتھیوں کے ٹیسٹ کروانے اور قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ‘ ابتدائی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر میں دہشت کی علامت بن چکا ہے وہاں قومی ایئر لائن کی 22سالہ فضائی میزبان کو بھی متاثر کر دیا ہے‘ فضائی میزبان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے ساتھیوں کپتان‘اور فرسٹ آفیسر سمیت 22کے ٹیسٹ کروانے اور قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا گہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کیبن کریو اوسلو سے اسلام آباد پرواز پی کے 772پر تین روز پہلے ڈیوٹی پر مامور تھا جب کہ فضائی میزبان نے اسلام آباد سے جدہ اور جدہ سے اسلام آباد کی پرواز میں بھی فرائض سرانجام دئیے تھے۔ کیس سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت پی آئی نے فضائی میزبان کے 22ساتھیوں بشمول کپتان کو سیلف آئیسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تین دن میں نمونے حاصل کر کے 22فضائی میزبانوں جن میں کپتان اور فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں