گجرات میں کرونا مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گجرات میں کرونا وائرس کے 2 اور مریضوں کا اضافہ ہو کر اب تک کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی جن میں بچے اور بھی شامل ہیں جبکہ 35 مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ادھرانتظامیہ نے تقریبا 75 فیصد پٹرول پمپس بھی بند کروائے ہیں تا کہ شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہو سکے۔ البتہ ضلع بھر میں پولیس نے اہم مقامات کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حفاظتی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ مزید برآں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی ائسولیشن وارڈ میں داخل متاثرہ مریضوں نے کھانے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایت بھی کی ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز نے ضلع کے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی اور ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے معمول کی طبی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں