گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات میں کورونا کیسز میں اضافہ‘ 22مشتبہ افراد کی رپورٹ پازیٹو آنے سے تعداد 136ہو گئی جبکہ گجرات میں اب تک صحت یاب ہونے والے 25افراد ہسپتال سے ڈسچارج بھی ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں قیام کریں تا کہ اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یہ بات قابل ِ افسوس ہے کہ گجرات میں رہنے والے لاک ڈاؤن کے باوجود لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے گجرات میں کل 1145مشتبہ افراد میں سے 673کی نیگیٹو اور 358کی رپورٹس آنے اور 114پازیٹو کیسز کی تصدیق کی تھی جبکہ اب 22نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 136ہو گئی ہے
