ریسکیو 1122کی ڈوبنے کے واقعات میں بہترین ایمرجنسی سروسز

گجرات (نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122نے رواں سال ڈوبنے کے 10واقعات میں ایمرجنسی سروسز فراہم کی ہیں، بروقت رسپانس سے دریائے چناب میں پانی میں پھنسے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دریااور نہروں میں ڈوبنے کے ان واقعات میں مجموعی طور پر 12افراد پانی کی خطرناک لہروں کا نشانہ بنے جنکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں ک فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122کی ٹیمیں آئندہ مون سون کے دوران بھی کسی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز کیلئے تیار ہیں اور ہیڈ مرالہ سے ہیڈ خانکی تک 4پوائنٹس پر ریسکیو ورکرز اور کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ دریں اثناء شہری حلقوں نے ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں