10سال حلقہ کو لا وارث چھوڑا گیا 5سالوں میں خلا پر ہو جائیگا: وجاہت حسین

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے مسلم لیگی راہنما و سابق چیئرمین چوہدری ظفر بہوچھ، چوہدری فاروق افگن کلا چور،سابق چیئرمین چوہدری تنویر اشرف خواص پور، سابق چیئرمین چوہدری نواز ماچھیوال،چوہدری اقبال اکبر چیچی،چوہدری زمان ڈوگہ، چوہدری محمد چیچی کی اسلام آباد میں ملاقاتیں، سیاسی صورتحال، مقامی سیاست اور دیگر معاملات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی چوہدری وجاہت حسین سے معززین نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل جن میں بجلی و سوئی گیس کے کاموں کے علاوہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے حوالے سے گفتگو کی اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے معززین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ حلقہ میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کا زور ہے پچھلے دس سالوں کا بڑا خلا تھا جو آہستہ آہستہ پُر ہو رہا ہے ان پانچ سالوں میں پچھلے دس سالوں کا نچوڑ بھی نکا ل رہے ہیں چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ باقی جماعتوں سے جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں انہوں نے ہم سے امیدیں وابستہ کی ہیں انشاء اللہ انکی امیدوں پر پورا اتریں گے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ پرانے سنگ دھڑے کو بھی کبھی بھول نہیں سکتا جن کی محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے انکی مشاورت بھی ضروری سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نہ صرف گجرات بلکہ پنجاب بھرمیں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے دوبارہ پنجاب کی بھاگ دوڑ سنبھالے گی بعدازاں چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے ملاقاتیں کرنیوالے معززین کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں