یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کرائیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(جے ایم ڈی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،اگر عمران خان میں زرا بھی شرم ہوتی تو اس شکست کے بعد یہ مستعفی ہو جاتے، یوسف رضا گیلانی کو اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کرائیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضاگیلانی کی تاریخی کامیابی پر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی ہے،حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے اور انہیں جلدہی گھربھیجیں گے،عمران خان کو اُن کی اسمبلی میں شکست دینا تاریخی کامیابی ہے،اس شکست کےبعداخلاقی طورپرعمران خان کومستعفیٰ ہو جانا چاہئے ،عمران خان کو ہار مان لینی چاہئے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے جمہوریت کی فتح ہوئی ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،پی ڈی ایم اور جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اس تاریخی کامیابی پر جمہوریت کےنئےسفرکاآغازاورپارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اب چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کرائیں گے،اس کے لئے میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے پاس بھی جاؤں گا ،وقت کا تعین کریں گے کہ لانگ مارچ اور عدم اعتماد کب کرنا ہے؟ہم عدم اعتماد کے ہتھیار کا وقت خود چنیں گے ،ہمارا ہدف یہی ہے کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا جائے،اب موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کے دن قریب آ گئے ہیں،ہماری کوشش کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہے،عمران خان کی ناکا م پالیسی کو قومی اسمبلی میں رد کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ اس وزیر خزانہ کی ناکامی ہے جو حکومت چلا رہا تھا ،حکومت کو اپنی ہار کا علم تھا اس لئے اب یہ کور کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، کہتے ہیں کہ عمران خان سپورٹس مین ہیں تو پھر انہیں اپنی شکست تسلیم کرنی چاہئے،جس طرح سے یہ ملک چل رہا ہے،جس طرح سے ملکی معیشت چل رہی ہے ،ایسے ریاست نہیں چل سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں