یورپ میں 2050 تک مسلمانوں کی تعداد کل آبادی کا 11 فیصد ہونے کا امکان

نیویارک (جے ایم ڈی )یورپ بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور 2050 تک وہاں مسلمانوں کی تعداد یورپ کی کل آبادی کا 11 فیصد ہونے کا امکان ہے۔یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں پیور ریسرچ سینٹر نےامیگریشن کی تین مختلف شرح کے اعتبار سے اندازے پیش کیے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پہلی صورت کے مطابق اگر قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد بند کردی جائے تب بھی 30 یورپی ممالک میں مسلمانوں کی تعداد کل آبادی کا 7.4فیصد تک ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق اگر امیگریشن پناہ گزینوں کے بحران سے پہلے کی سطح پر آجائے تو 2050 میں مسلمانوں کی آبادی آج کی نسبت دگنی یعنی 11.2 فیصد ہوجائے گی لیکن فی الحال مسلمان یورپ کی کل آبادی کا 5 فیصد ہیں۔تیسری صورت میں کہ اگر پناہ گزینوں کی اسی طرح آمد جاری رہے تو مسلمان یورپ کی مجموعی آبادی کا 14 فی صد ہوں گے تاہم اس کا امکان کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں