گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل

گوجرانوالہ(جے ایم ڈی) ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ گزشتہ رات کے کسی پہر کا ہے اور صبح اہل علاقہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے بچے مبینہ طور پر مقتول خاتون کے ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں