گجرات چیمبر انتخابات شاہین فاؤنڈر گروپ کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے

گجرات(نمائندہ خصوصی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات۔ شاہین فاؤنڈر گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے 8 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ جن میں نعیم امتیا زگوندل، میر احتشام الحق، ملک اظہار احمد اعوان، میاں غلام محی الدین، خان دلاور خان، کاشف منظور بٹ، راجہ عامر یوسف، خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ اویس باسط سیٹھی نے کارپوریٹ کلاس سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 سیٹو ں پر الیکشن ہو گا۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے ایک امیدوار لالہ جی سعید اقبال مرزا نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے جبکہ آزاد امیدوار عاطف منور لکی، صالح محمد، عبدالرحمان کا مقابلہ شاہین فاؤنڈر گروپ کے ایسوسی ایٹ کے امیدواران محمد خان شبیر خان، تنزیل ظفر ملک، سلطان ندیم، عنایت الرحمان، خالد پرویز بٹ، نبیل رمضان، عمران فیصل کے ساتھ ہوں گا۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین ملک مظہر اقبال اعوان نے بلامقابلہ ہونے والے کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ممبر الیکشن کمیٹی ندیم شہزاد او ر خواجہ بدر حفیظ بھی موجود تھے۔ شاہین فاؤنڈر گروپ کے لیڈروں نے نو منتخب کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کو بلامقابلہ کامیابی پر ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں