گجرات میں کورونا کے مشتبہ 17286میں سے 13486 رپورٹس نیگیٹو آگئی

گجرات (عارف علی عارف)گجرات میں کورونا کے مشتبہ 17286میں سے 13486افراد کی رپورٹس نیگیٹو‘ 1600رپورٹس کا انتظار‘ زیر علاج مریضوں کی تعداد 112ہو گئی۔ چوبیس گھنٹے میں 8افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اب تک کل 17286افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13486کی رپورٹس نیگیٹو‘2195پازیٹو‘2033صحت یاب 112آئسولیشن وارڈز یا پھرہوم آئسولیشن میں ہیں اور49کنفرم مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1600سے زائد رپورٹس کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں