گجرات میں کورونا سے متاثرہ 2187میں سے 2033صحت یاب

گجرات (عارف علی عارف)گجرات میں کورونا سے متاثرہ 2187میں سے 2033صحت یاب‘زیر علاج مریضوں کی تعداد 104رہ گئی‘2100سے زائد رپورٹس کا انتظار۔چوبیس گھنٹے میں مزید3افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اب تک کل 17136افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12813کی رپورٹس نیگیٹو‘2187پازیٹو‘2033صحت یاب‘104آئسولیشن وارڈز یا پھرہوم آئسولیشن میں ہیں اور49کنفرم مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2100سے زائد رپورٹس کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں