گجرات بچاؤ تحریک میاں فخر پگانوالہ کی اورنگزیب بٹ سے ملاقات

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گجرات کے سابق ضلعی صدر میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے گجرات بچاؤتحریک کے سلسلے میں گزشتہ روز وفدکے ہمراہ ن لیگ گجرات کے سینئررہنماء و سابق چیئرمین بیوٹیفیکیشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی،اس موقع پر ن لیگی رہنماؤں ذیشان زیب بٹ اور رضوان اسلم بٹ بھی موجودتھے، آؤ مل کر گجرات بچائیں تحریک کے بانی میاں فخرمشتاق پگانوالہ نے حاجی اورنگزیب بٹ کو اس تحریک کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا، میاں فخرمشتاق پگانوالہ کا کہناتھاکہ وقت آگیاہے کہ گجرات کے تمام سنجیدہ اورسرکردہ لیڈر سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکر شہریوں کوقبضہ گروپوں، بندوق اور بدمعاشی کلچرسے بچانے کیلئے متحدہوکراٹھ کھڑے ہوں، میاں فخر مشتاق پگانوالہ نے مزیدکہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اورمسائل میں پسی ہوئی گجرات شہرکی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑسکتے، حاجی اورنگزیب بٹ نے میاں فخرمشتاق پگانوالہ کو گجرات بچاؤ تحریک کاآغازکرنے پرخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جوتحریک شروع کی ہے اس پر مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے ،حاجی اورنگزیب بٹ کاکہناتھاکہ آپ کا اورہمارا گھرایک ہے اورہم دونوں بھائی ہیں، گجرات بچاؤتحریک کیلئے ہم بھرپور تعاون کریں گے اورمل کر عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے، دونوں رہنماؤں نے گجرات بچاؤ تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا، میاں فخرمشتاق پگانوالہ کے ہمراہ شعیب اصغربٹ اور خواجہ حماداکرم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں