گجرات:گرانفروشی پر9 لاکھ 50 ہزار 400 کے جرمانے

گجرات(صابر علی صابر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر رواں ماہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلع گجرات میں کریک ڈاؤن کے دوران349 گرانفروشوں پر 9 لاکھ 50 ہزار 400 روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، 1ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے انکی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم جنوری سے ابتک چیکنگ کے دوران 372 مقامات پر انسپکشن کی گئیں اس دوران 349مقامات پر دوکاندار گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس جہاں انسپکشن کریں وہاں دوکانداروں کو ہدایت کی جائے کہ ضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری کردہ ریٹس پر مشتمل فلیکس نمایاں مقام پر آویزاں ہو جس پر شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ٹال فری ہیلپ لائن کا نمبر بھی درج ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سبزیوں، پھلوں، کریانہ سٹورز پر ہر آئٹم کیساتھ الگ الگ ریٹ کارڈ موجود ہونا لازمی ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں