کورونا کے باعث عید پر روایتی گہما گہمی نہیں ہوگی: فردوس عاشق اعوان

راولپنڈی( جے ایم ڈی ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اہم دورے پر عرب گئے ہیں جہاں سے پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، شہباز شریف بیرون ملک پرفضا مقامات کی سیر کے لیے ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں، عدالتی سندیسہ آیا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں رمضان سستا بازار حیدری چوک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اہم دورے پر عرب گئے ہیں جہاں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، وزیراعظم کا سچے اور پکے عاشق رسول کا روپ ہوگا، سعودی عرب میں انہیں جو عزت ملے گی وہ پوری قوم کی عزت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پاکستان کی گرمی ستا رہی ہے وہ بیرون ملک پرفضا مقامات کے لییے ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں، جب ہمارے پاس کوئی عدالتی سندیسہ آئے گا تو لائحہ عمل طے کریں گےمرغی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ایف آئی اے کی مدد سے پولٹری سمیت آئل گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی صنعت کو دیکھیں گے، مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے، یہ رمضان بازار بھی اسی مقصد کے لیے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث اس بار عید پر روایتی گہما گہمی نہیں ہوگی اس تعطل سے حکومت خوش نہیں ہے، حکومت شہریوں سے صرف اپیل کرسکتی ہے یا ڈنڈا لہرا کر دکھا سکتی ہے کہ باز آجائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں