کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

ملتان ( جے ایم ڈی ) پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے جب کہ خلاف ورزی پر جرمانوں سمیت مختلف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پچاس فیصد سے زائد سواریاں سوار کرنے پر سات بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر26دکانوں کو سیل کیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب میں 8 مئی سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے جو 16 مئی تک جاری رہے گا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام سے نقل و حمل انتہائی محدود کرنے کی درخواست کی ہے ، لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے عید سادگی سے منانے اور کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں