کمشنر گوجرانوالہ کا مویشی منڈی کھٹالہ اور لالہ موسیٰ کا دورہ انتظامات چیک کیے

گجرات(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے قائم مویشی منڈی کھٹالہ اور مویشی منڈی لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ کیا اور سیل پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیل پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ شہریوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے وضع کر دہ ایس او پیز پر ہر صور ت عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ خود کو اوراپنے خاندان کے افراد کو خطر ناک وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائے، سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے،منڈیوں میں خریداری کیلئے برزرگوں اور بچوں کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے سیل پوائنٹس پر قائم کردہ شکایات سیل کا بھی دورہ کیا اور صفائی و سیکیور ٹی انتظامات کے حوالے سے اقدامات بارے دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں