کمشنر گوجرانوالہ نے سہولت بازار شاہ جہانگیر روڈ اور ماڈل بازار کا دورہ کیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈیژن سید گلزار حسین شاہ نے سہولت بازار شاہ جہانگیر روڈ اور سہولت بازار ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا، ان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا اور خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں سے قیمتوں اور کوالٹی کے بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کمشنر گوجرانوالہ کو سہولت بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق سہولت بازاروں کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو سستے داموں سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، دالوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی ہے. انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے افسران کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کمشنر کو بتایا کہ ضلع گجرات میں 10 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں