کمشنر گلزار حسین کا گجرات کا دورہ ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیاگیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سیدگلزار حسین شاہ نے گجرات کا دورہ کیا اور نواز شریف میڈیکل کالج کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، اے ڈی سی جی توقرالیاس چیمہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق، پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس عزیز بھٹی ڈاکٹر محمود غوری، سی ای ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانانے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیکل کالج کی فیکلٹی، طلباو طالبات کو بہتر تدریسی سہولیات، ہاسٹلزمیں بہتر سہولیات اور ٹیچنگ ہسپتال میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے 148 بیڈ کے بلاک کو جلد آپریشنل کرنے اور مریضوں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سیدگلزار حسین شاہ کہاکہ نواز شریف میڈیکل کالج کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی،انہوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات، یونیورسٹی اور میڈیکل کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معمولی نوعیت کے ایشوز کو نمٹانے کیلئے باہم کوآرڈینشن سے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں