کمانڈر امریکی سینٹ کام کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان سینٹ کام کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی کوششوں اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب اور یواے ای کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں