کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، سندھ حکومت کا 5 فروری کوعام تعطیل کا اعلان

کراچی(ے ایم ڈی) سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے عام تعطیلکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو تمام صوبائی محکموں، خود مختار کارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کونسل میں عام تعطیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں