مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سپاہی سے لے کر جرنیل تک کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، اور کسی کو اجازت نہیں کہ وہ فوج کو اپنی سیاست میں ملوث کرے۔
اپنے ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہرجرنیل محب وطن ہے، سپاہی سے لے کر جرنیل تک کسی کو بھی محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ قوم کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ جلسوں میں اپنی سیاست کے لئے پاک فوج کوملوث کرے، ہماری پوری فوج تگڑی ہے
