کراچی میں ڈکیتی کے دوران پیش امام قتل

کراچی میں ایک کلینک کے اندر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں واقع بلال مسجد کے پیش امام حافظ اللہ کی طبیعت خراب تھی، جس کے لئے وہ علاقے میں ہی واقع ایک نجی کلینک دوائی لینے گئے۔
حافظ اللہ کلینک پہنچے تووہاں پہلے ہی سے ڈاکو موجود تھے۔
ڈاکوؤں کو دیکھ کر حافظ اللہ نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے ان پر پیچھے سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں